Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جسم پر ٹیٹو بنوانے والے کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کا حکم

Fatwa no.
1146-Web
Issued
16 ربیع الثانی 1445ھ / 01 نومبر 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جس کے جسم پر ٹیٹو ( tattoo ) بنا ہو کیا اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی ؟

Answer (beginning)

جسم پر ٹیٹو بنوانا، ناجائز و گناہ ہے البتہ ایسا مسلمان اگر فوت ہو گیا تو اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی کیونکہ گناہ گار مسلمان کی بھی نماز جنازہ پڑھنے کا حکم ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جیسے فعل سے منع فرمایا، چنانچہ بخاری شریف میں ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " لعن الله الواشمات والمستوشمات، والمتنمصات، والمتفلجات للحسن، المغيرات خلق الله “ یعنی اللہ پاک کی لعنت ہو گودنے ، گودوانے والیوں ، بال اکھاڑنے ، اور خوبصورتی کے لئے دانتوں میں کھڑکیاں بنوانے والیوں، اور اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والیوں پر۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.