Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بھاری لباس کی وجہ سے دلہن کا بیٹھ کر نماز پڑھنا

Fatwa no.
1143-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا دلہن کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے کیونکہ اس نے میک اپ کیا ہوتا ہے اور پھر شادی کالباس جو اس نے پہنا ہوتا ہے وہ کافی بھاری ہوتا ہے ، اگر اس صورت میں سجدہ وغیرہ ادا کرتے ہوئے بے حد مشکل ہوتی ہے ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی کسی بھی صورت میں بیٹھ کر فرض و واجب نماز یا فجر کی سنتیں پڑھنا جائز نہیں اور نہ ہی اس صورت میں یہ نمازیں اداہوں گی۔ ان نمازوں میں قیام فرض ہے اور میک اپ یا بھاری لباس قیام معاف ہونے کا سبب نہیں۔ قیام نماز کے فرائض میں سے ہے، اس کے متعلق در مختار میں ہے: ”(ومنھا القیام فی فرض) و ملحق به كنذر وسنة فجر فی الاصح (لقادر عليه) و على السجود “ یعنی فرض نماز ، اور اس سے ملحق جیسے نذر کی نماز، اور اصح قول کے مطابق سنت فجر ، ان نمازوں میں قیام کرنا بھی ارکان نماز میں سے ایک رکن ہے، اس شخص کے لئے جو قیام اور سجدہ کرنے پر قادر ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.