Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سنینہ نام کا مطلب اور سنینہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1113-Web
Issued
11 ربیع الثانی 1445ھ / 27 اکتوبر 2023 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ سُنینہ (SUNAINAH) نام رکھنے کا کیا حکم ہے اور اس کا معنی کیا ہے ؟

Answer (beginning)

شئینہ ایک صحابیہ کا نام ہے ، لہذا ان کی نسبت سے نام رکھنا جائز ہے اور جب کسی صحابی یا صحابیہ کی نسبت سے نام رکھنا ہو، تو اس موقع پر معنی اہم نہیں فقط نسبت ہو جانا ہی کافی ہوتا ہے۔ اسد الغابۃ میں ہے: ” سنينة بضم السين، وفتح النون، وسكون الياء تحتها نقطتان، ثم نون وهي سنينة بنت مخنف بن زيد النكرية لها صحبة ورواية “ یعنی سنینہ سین کے ضمہ ، نون کے فتح اور یا جس کے نیچے دو نقطے ہیں اس کے سکون کے ساتھ ہے پھر نون ہے، اور یہ سنینہ بنت محنف بن زید نکریہ ہیں، ان کو صحابیہ ہونے اور روایت کرنے کا شرف بھی حاصل ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.