Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پیاز کھا کر نماز پڑھنا منع ہے یا مسجد میں جانا
- Fatwa no.
- 1106-Web
- Issued
- 01 ربیع الثانی 1445ھ / 17 اکتوبر 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) پیاز کھا کر نماز پڑھنا منع ہے یا مسجد میں جانا؟ اور کتنی دیر تک مسجد میں نہیں جاسکتے ؟
Answer (beginning)
نماز کی حالت میں منہ میں بدبو ہو نا مطلقا مکروہ تحریمی ہے چاہے گھر میں ہوں یا مسجد میں، جبکہ مسجد میں اس حالت میں جانا چاہے نماز کے لیے جائے یا ویسے ہی، بہر صورت مکروہ تحریمی ہے کیونکہ مسجد کو بد بو سے بچانا واجب ہے۔ مسواک یا پیسٹ وغیرہ کے ذریعے منہ کی بدبو دور کر کے جاسکتے ہیں اس میں کسی وقت کی قید نہیں بلکہ بد بو دور کرنے پر مدار ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”جو لوگ غیر خوشبو دار تمبا کو کھاتے ہیں اور اسے منہ میں دبار کھنے کے عادی ہیں ان کا منہ اس کی بدبو سے بس جاتا ہے کہ قریب سے بات کرنے میں دوسرے کو احساس ہوتا ہے اس طرح تمباکو کھانا جائز نہیں کہ یہ نماز بھی یوں ہی پڑھے گا اور ایسی حالت سے نماز…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.