Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں انگلیاں چٹخانے سے نماز کو دوبارہ پڑھنا واجب ہوگا یا نہیں؟

Fatwa no.
1104-Web

Question

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) انگلیاں چٹخانے سے نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے تو کیا واجب الاعادہ بھی ہو گی ؟

Answer (beginning)

نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے۔ جس نماز میں ایسا عمل کیا، تو بہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ نماز بھی دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔ فتاوی فقیہ ملت میں ہے: " نماز میں انگلیاں چٹکانا بھی مکروہ تحریمی ہے۔ حدیث شریف میں ہے: لا تفرقع اصابعك وانت فی الصلاۃ یعنی جب تم نماز کی حالت میں ہو تو انگلیاں نہ چٹکاؤ (سنن ابن ماجہ )۔۔۔۔ اور جن صورتوں میں نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے ، ان نمازوں کا دہر انا واجب ہوتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.