Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قسم کا کفارہ لازم ہونے پر صاحبِ نصاب نہ ہوں تو روزے رکھنا کیسا ؟

Fatwa no.
1097-Web

Question

اگر کسی اسلامی بہن نے قسم کا کفارہ دینا ہو کیا اس کا صاحب نصاب ہونا ضروری ہے ؟ اگر اس کے پاس نہ ضرورت سے زیادہ کپڑے ہوں اور نہ ہی زیادہ پیسے ہوں صرف سونا ہوا ایک تولہ سے بھی کم تو کیا وہ پے در پے روزے رکھ سکتی ہے یا مساکین کو کھانا ہی کھلانا ہو گا؟ نیز اگر وہ اس سونے کو شرعی اصول کے مطابق اپنی بہن کی ملکیت میں دے دے تو کیا وہ اس کو استعمال کر سکے گی بہن کی اجازت سے ؟ اب اس کو کفارے کے لیے کیا کرنا ہو گا ؟

Answer (beginning)

وہ اسلامی بہن جن پر قسم توڑنے کا کفارہ دینا لازم ہوا ہے، اگر ان کے پاس سونا موجود ہے،اگر چہ ایک تولہ سے کم ہے، ان کے لئے روزے رکھ کر کفارہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ مالی کفارہ ادا کریں، یعنی دس مسکینوں کو دو وقت کا کھاناکھلائیں یا دس مساکین کو ایک ایک صدقۂ فطر کی رقم بطورِ کفارہ دے دیں۔ مالی کفارے سے بچنے کے لئے سونا اپنی بہن کی ملکیت میں دینے کی بھی اجازت نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.