Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عمرہ کا احرام مکہ کے ہوٹل سے باندھ کر عمرہ کرنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 1081-Web
Question
پاکستان سے احرام باندھ کر گئے اور ایک عمرہ ادا کیا، پھر دو عمرے مسجد عائشہ سے احرام باندھ کر ادا کر لئے ہیں، پھر مزید دو عمرے مکہ مکرمہ میں ہوٹل سے احرام باندھ کر کیے ، تو کیا حکم ہو گا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں تو بہ کرنے کے ساتھ ساتھ دو دم لازم ہوں گے۔ اس مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ حرم میں رہنے والے (چاہے فی الحال عمرہ وغیرہ کے لیے ہوٹل میں کچھ دن کے لیے مقیم ہوں) عمرہ کرنا چاہیں تو ان کو حرم کے باہر جا کر کسی جگہ سے احرام باندھنا ہو گا اور سب سے افضل تنعیم یعنی مسجد عائشہ سے احرام باندھنا ہے۔ اگر کسی نے عمرہ کا احرام حرم سے باندھا، تو اس پر دم لازم ہو گا اور مذکورہ صورت میں چونکہ دو عمرے اسی طرح مکمل ادا کر لئے ، تو اب دو دم لازم ہوں گے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.