Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اگر حج فرض ہونے کے بعد غریب ہوگیا؟

Fatwa no.
1080-Web

Question

جس سال حج فرض ہوا اس سال حج نہ کر سکا، بعد میں اسباب مہیانہ ہو سکے تو کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

اگر شرائط کے مطابق حج فرض ہو گیا تھا، تو اب حج کے دنوں میں حج پر جانا فرض ہے ، بلا وجہ حج پر نہ جانا گناہ ہے ، اور اگر اس سال نہیں گیا اور بعد میں استطاعت نہ رہی تو اس وجہ سے حج ساقط نہیں ہو گا، جب بھی استطاعت آئے تو حج پر جانا ہو گا، یا قرض لے کر حج کرتا ہے تو اس صورت میں بھی فرض ذمہ سے ساقط ہو جائے گا۔ اور اگر حج نہ کیا حتی کہ بہت زیادہ ضعیف یا بیمار ہو گیا کہ اب حج پر خود نہیں جاسکتا، اور آئندہ بھی جانے کی کوئی صورت ممکن نہیں تو اب اس پر لازم ہو گا کہ اپنی طرف سے حج بدل کروائے ، یا حج بدل کی وصیت کر کے جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.