Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مغرب کی نماز وقت ختم ہونے سے پانچ منٹ پہلے ادا کرنا

Fatwa no.
1066-Web

Question

(دعوت اسلامی) دعوت اسلامی کی نماز ٹائم ایپلی کیشن (App Prayer Time) میں نماز مغرب کا وقت ایک گھنٹے سے زائد ہوتا ہے جبکہ ہم نے بڑوں سے سنا ہے کہ مغرب کا وقت بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔ کیا ہم ایپ میں دیئے گئے وقت کے اندر (مثلاً: وقت ختم ہونے میں 5 منٹ ہوں تو ) نماز پڑھ لیں تو نماز ادا ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

اگر آپ دعوت اسلامی کی Prayer Time اپلی کیشن درست طریقے پر استعمال کر رہے ہیں تو اس میں دیئے گئے ٹائم کے مطابق عمل کیا جاسکتا ہے اور اگر مغرب کی نماز آخری 5 منٹ میں ادا کریں گے تو بھی نماز ادا ہی کہلائے گی ، قضا نہیں ہو گی۔ لیکن یہ ذہن میں رہے کہ بلا اجازت شرعی مغرب کی نماز پڑھنے میں اتنی تاخیر کرنا کہ آسمان پر چھوٹے بڑے ستارے ظاہر ہو جائیں، یہ عمل مکروہ تحریمی، ناجائز اور گناہ ہے لہذ ا مغرب کی نماز میں تاخیر سے بچیں۔ اگر کبھی اتفاقی طور پر تاخیر ہو جائے تو وقت کے اندر اندر نماز پڑھنا لازم ہے ورنہ وقت نکل جانے کی صورت میں نماز قضاء کرنے کا گناہ ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.