Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ظہر و عصر یا مغرب کی کچھ رکعتیں رہ جانے کی صورت میں ادائیگی کا طریقہ

Fatwa no.
1058-Web
Issued
11 صفر المظفر 1445ھ / 29 اگست 2023ء

Question

ظہر، عصر کی دور کعتیں رہ جائیں، یا مغرب کی دور کعتیں رہ جائیں تو مسبوق ان کو کیسے پڑھے؟

Answer (beginning)

مسبوق کی ظہر یا عصر کی دور کعتیں رہ جائیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد ( درمیان میں قعدہ کئے بغیر ) بقیہ دو رکھتیں (فاتحہ وسورت ملا کر ) پڑھ کر قعدہ اخیرہ کر کے تشہد ، درود ابراہیمی اور دعائے ماثورہ پڑھ کر سلام پھیر دے، نماز مکمل ہو گئی۔ اور اگر اس کی مغرب کی دور کعتیں رہ گئی ہیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بقیہ رکھتیں (فاتحہ وسورت ملا کر) پڑھتے ہوئے دوسری رکعت ( جو کہ امام کے بغیر تنہا نماز پڑھتے ہوئے اس کی پہلی رکعت ہے ) کے بعد قعدہ اولیٰ کر کے تشہد پڑھ کر تیسری رکعت کیلئے کھڑا ہو جائے اور تیسری رکعت (فاتحہ وسورت ملا کر) مکمل کرنے کے بعد قعدہ اخیرہ کر کے تشہد درود ابراہیمی و دعائے ماثورہ پڑھ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.