Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قمر در عقرب کی تاریخوں میں نکاح کرنے کا حکم

Fatwa no.
1050-Web

Question

(دعوت اسلامی) تاریخ " قمر در عقرب " میں نکاح کرنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

قمر در عقرب کی تاریخوں میں نکاح کرنا بالکل جائز ہے، بعض لوگ ان تاریخوں میں نکاح کرنے کو منحوس سمجھتے ہیں اس قسم کے اعتقادات سراسر شریعت کے خلاف ہیں اور گناہ کی باتیں ہیں، اس طرح کے اعتقادات اگر کسی کے ہیں ، تو اسے اس سے تو بہ کرنی چاہئے ، اسلام میں ہر گز ہر گز کوئی مہینہ ، کوئی تاریخ، کوئی دن منحوس نہیں کہ ہر مہینہ ، تاریخ اور دن اللہ پاک کا پیدا کیا ہوا ہے اور اللہ پاک نے ان میں سے کسی کو منحوس نہیں بنایا ہے۔ اس طرح کے تمام اعتقادات مشرکوں، نجومیوں اور بدمذہبوں کے من گھڑت عقیدوں کی پیداوار ہیں جو جاہلوں میں چل پڑے ہیں، ان رسموں کو ختم کرنا اور ان سے بچنا نہایت ہی ضروری ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.