Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضرت آدم علیہ السلام پرصحیفہ نازل ہوا
- Fatwa no.
- 1039-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کہا جاتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام پر بھی صحیفہ نازل ہوا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟
Answer (beginning)
حضرت آدم علیہ السلام پر دس صحائف نازل ہوئے جن کا تذکرہ روایات میں موجود ہے۔ ان کا نام کیا تھا اور ان میں کیا مضمون تھا اس کے متعلق کوئی مستند روایت ہماری نظروں سے نہیں گزری۔ تفسیر کبیر میں ہے: ” روي عن أبي ذر أنه سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم كم أنزل الله من كتاب؟ فقال: مائة وأربعة كتب على آدم عشر صحف و علی شیث خمسين صحيفة وعلى إدريس ثلاثين صحيفة وعلى إبراهيم عشر صحائف والتوراة والإنجيل والزبور والفرقان۔“ یعنی حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے سوال کیا کہ اللہ تعالی نے کتنی کتابیں نازل فرمائیں؟
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.