Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سنتوں کی تیسر ی یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول جانا

Fatwa no.
1010-Web

Question

بھول جانا دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) چار سنتوں والی نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھنا بھول جائیں اور رکوع میں چلے جائیں، تو کیا حکم ہے ؟ واپس پلٹ کر سورت پڑھیں یا آخر میں سجدہ سہو کر لینا کافی ہو گا ؟

Answer (beginning)

فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے سوا باقی تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا یا قرآن پاک کی ایک بڑی آیت جو تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہو یا تین چھوٹی آیتیں پڑھناواجب ہے۔ لہذا اگر سورت ملانا یا ایک بڑی آیت جو تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہو یا تین چھوٹی آیتیں ملانا بھول گیا اور اسی رکعت کے رکوع میں یا رکوع کے بعد سجدے میں پہنچنے سے پہلے یاد آگیا، تو واجب ہے کہ قیام کی طرف لوٹے اور سورت ملا کر دوبارہ رکوع کرے، پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرے، اس صورت میں اگر دوبارہ رکوع نہ کیا، تو نماز نہیں ہو گی اور اگر سجدے سے پہلے یاد آنے کے باوجو د سورت کے لیے نہ لوٹا، تو نماز دوبارہ پڑھنی…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.