Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا شرابی کو زکوۃ دینا جائز ہے؟
- Fatwa no.
- 1003-Web
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) شرابی کو زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا ہو جائے گی یا نہیں؟
Answer (beginning)
اگر کوئی مسلمان مستحق زکوۃ ہے یعنی ہاشمی یا سید بھی نہیں ہے اور اس کی ملکیت میں ( قرض کو نکال کر ) سونا، چاندی، نقدر قم، مالِ تجارت یا حاجت اصلیہ سے زائد کوئی بھی سامان اتنی مالیت کا موجود نہیں ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک پہنچتا ہو ، تو ایسا شخص شرعی فقیر ہے۔ اگر ایسا شخص زکوۃ دینے والے کی اولاد یا والدین اور آباؤ اجداد میں سے نہیں ہے ، تو اسے زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا ہو جائے گی۔ البتہ اگر ایسا شخص جسے زکوۃ دی جارہی ہے، وہ شرابی یا جواری ہے اور معلوم ہے کہ زکوۃ کے پیسوں کو وہ انہی کاموں میں استعمال کرے گا، تو ایسے شخص کے بجائے کسی اور مستحق زکوۃ کو زکوۃ دی جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.