Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

آب زم زم پینے کا طریقہ

Fatwa no.
993-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زم زم پینے کا کوئی طریقہ حدیث میں ہے تو بتادیجئے۔

Answer (beginning)

حدیث شریف میں حضرت سید نا عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، آپ فرماتے ہیں: ”سقیت رسول الله صلى الله عليه وسلم من زمزم، فشرب وهو قائم " یعنی میں نے حضور جان عالم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کو آب زمزم پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کھڑے ہو کر اسے نوش فرمایا۔ (صحیح البخاری، الحدیث :1637، صفحه 258، مطبوعہ:ریاض) فائدہ: آب زم زم کے آداب میں سے یہ ہے کہ اسے کھڑے ہو کر پئیں۔ بسم اللہ شریف سے شروع کریں اور پینے کے بعد الحمد للہ کہیں۔ نیز حرم پاک میں ہوں تو زم زم پیتے وقت ممکنہ صورت میں ہر بار کعبہ معظمہ کی طرف نگاہ اُٹھا کر دیکھیں۔ پیٹ بھر کر پئیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.