Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآن پاک میں کئی آیات پر سجدہ لکھا ہوتا ہے اس کا کیا مطلب ہے ؟
- Fatwa no.
- 968-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قرآن پاک کی کئی آیات میں سجدہ لکھا ہوتا ہے اور نمبر بھی لکھا ہوتا ہے، اسکا مطلب کیا ہے ؟ ہم نے بچپن میں سنا ہے کہ جب آیت پڑھتے ہیں یہ لکھا ہے تو ایک سجدہ کرنا ضروری ہے کیا یہ درست ہے ، اگر سجدہ کرنا چاہیئے تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! قرآن پاک کی جن آیات کی آخر میں آیت نمبر کے اوپر لفظ ”سجدہ لکھا ہوتا ہے وہ آیت پڑھنے یا سننے سے سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے۔ قرآن پاک میں یہ 14 مقامات ہیں۔ سجدہ تلاوت کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر اللہ اکبر کہتا ہو اسجدہ میں جائے اور تین بار سنحن رہی ا الأغلى کہے ، پھر اللہ اکبر کہتا ہوا کھڑا ہو جائے۔ سجدہ تلاوت کے شروع اور آخر میں دونوں بار اللہ اکبر کہنا سنت، اور کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.