Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اللہ پاک وحدہ لاشریک ہے،تو پھر قرآن میں ”ہم“ کا صیغہ کیوں استعمال کیا گیا؟
- Fatwa no.
- 969-Web
- Issued
- 21 ذو الحجة لحرام 1444ھ / 10 جولائی 2023ء
Question
قرآن پاک میں "ہم " کا صیغہ کیوں استعمال ہوتا ہے ؟ جبکہ قرآن پاک اللہ پاک کا مبارک کلام ہے اور اللہ پاک تو وحدہ لا شریک ہے ؟
Answer (beginning)
اللہ کریم وحدہ لا شریک ہے مگر قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے لیے مفرد اور جمع، دونوں طرح کے صیغے استعمال فرمائے ہیں، اس کے متعلق تفسیر صراط الجنان میں ہے: "علامہ اسماعیل حقی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: یاد رکھیں کہ (قرآن پاک میں) جب اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے بارے میں جمع کے صیغے کے ساتھ کوئی خبر دے، تو اس وقت وہ اپنی ذات، صفات اور اسماء کی طرف اشارہ فرمارہا ہوتا ہے ، جیسے ایک مقام پر ارشاد فرمایا: " إِنما نَحْنُ نَزَلْنَا الذكر وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ“ (حجر: 9) ترجمہ کنز العرفان : بیشک ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور بیشک ہم خود اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.