Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں آیت یا سورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟

Fatwa no.
968-Web:

Question

نماز میں آیت یا سورت کی تکرار سے کیا مراد ہے ؟ ایک دور کعت والی نماز میں جو دو سورتیں پڑھی گئیں، تو کیا اگلی دور کعتوں والی نماز میں ان سورتوں کے علاوہ کوئی اور سورتیں پڑھنی ہوں گی ؟ اگر وہی سورتیں پڑھ لیں، تو کیا یہ تکرار کہلائے گی ؟ کیا ایک ہی سورت کو ہر رکعت میں نہیں پڑھ سکتے ؟

Answer (beginning)

نماز میں آیت یا سورت کی تکرار سے مراد یہ ہے کہ ایک رکعت میں ایک ہی آیت یا سورت کو بار بار پڑھا جائے یا اسی نماز کی باقی رکعتوں میں بھی وہی آیت یا سورت پڑھی جائے۔ اگر دور کعتی نماز میں دوسورتیں پڑھ لی ہیں، تو سلام پھیرنے کے بعد شروع کی جانے والی انگلی دور کعتوں میں وہی سورتیں پڑھنا بلا کراہت جائز ہے ،البتہ مخصوص سورتوں کی عادت بنالینا کہ وہی سورتیں ان رکعتوں میں پڑھی جائیں، دوسری نہ پڑھی جائیں، منع ہے۔ کبھی کبھار سورتیں تبدیل کر کے بھی نماز ادا کر لینی چاہیے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.