Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دو ماشہ سونا اور پندرہ ہزار پر زکوٰۃ فرض ہوگی؟
- Fatwa no.
- 966-Web
Question
اگر کسی کے پاس 15000 پاکستانی روپے ہوں اور 2 ماشہ سونا ہو ، تو اس پر زکوۃ و قربانی واجب ہو گی یا نہیں؟
Answer (beginning)
اگر دو ماشہ سونے اور 15000 پاکستانی روپے دونوں کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، تو قربانی واجب ہو گی اور شرائط پائے جانے کی صورت میں زکوۃ بھی واجب ہو گی اور اگر ان دونوں کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی سے کم ہے، تو پھر زکوۃ و قربانی واجب نہ ہوں گے جبکہ زکوۃ کے لئے اس کے علاوہ کوئی اور مالِ نامی (کرنسی، مال تجارت ، پرائز بانڈ) حاجت اصلیہ سے زائد ملکیت میں نہ ہو ، اور قربانی کے لئے اس کے علاوہ کوئی بھی مال (اگر چہ وہ مال غیر نامی ہو جیسے گھر کے اضافی بر تن و سامان و کپڑے وغیرہ ) حاجتِ اصلیہ سے زائد ملکیت میں نہ ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.