Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اپنے آپ کو دوسری برادری کا ظاہر کرنے کا حکم

Fatwa no.
964-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرا تعلق تیلی ملک برادری سے ہے ، جبکہ جہاں میری شادی ہوئی ہے، تو وہ اعوان ہیں، انہوں نے اپنے رشتے داروں میں میر اتعارف یہی کروایا ہے کہ میں ملک اعوان برادری سے تعلق رکھتا ہوں، مجھے بھی اب ان کے رشتے داروں میں اپنے آپ کو ملک اعوان کہنا پڑتا ہے ، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں جب آپ ملک اعوان برادری سے تعلق نہیں رکھتے تو آپ کا خود کو ملک اعوان ظاہر کرنا اور لوگوں کو بتانا سخت حرام اور ملعون کام ہے۔ آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنی اصل ذات ہی لوگوں کو بیان کریں، دنیا میں عارضی اور جھوٹی عزت حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ رہنے والی اپنی آخرت کو داؤ پر لگانا اور اللہ تعالی کی لعنت کا طوق گلے میں ڈالنا عقلمندی نہیں۔ اب تک جو ہو چکا، اس سے سچی توبہ بھی کریں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.