Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز مکروہ تحریمی ہونے کے لئے مکروہ تحریمی فعل کا پوری نماز میں پایا جانا ضروری ہے یا کچھ وقت میں ؟
- Fatwa no.
- 946-Web ::
Question
نماز کے مکروہاتِ تحریمہ میں سے اگر کوئی مکروہ پوری نماز میں اول تا آخر پایا جائے، تو نماز مکروہ تحریمی ہو گی یا نماز کے کسی جز یا حصہ میں پائے جانے سے بھی مکروہ ہو جائے گی ؟ مثلاً : نماز سے پہلے ہی کسی کی آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی تھی،اس نے نماز شروع کر دی، اب اگر وہ عمل قلیل کے ذریعے آستین درست کر لے، تو اس کی نماز کراہت سے نکل جائے گی یا اب بھی مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہو گی ؟
Answer (beginning)
یہ ضروری نہیں کہ مکروہاتِ تحریمہ میں سے کوئی مکروہ تحریمی نماز میں اول تا آخر پایا جائے، تو ہی نماز مکر و تحریمی ہو گی۔ نماز سے پہلے آستین آدھی کلائی سے زیادہ اوپر چڑھائی ہوئی تھی، اسی حالت میں نماز میں داخل ہوا، تو نماز شروع ہی کراہت تحریمی کے ساتھ ہوئی ، اب اگر وہ عمل قلیل کے ذریعے آستین درست کرلے، تو بھی اس کی نماز کراہت سے نہیں نکلے گی، یعنی اب بھی واجب الاعادہ ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.