Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جوتوں پر ناپاکی لگ جائے، تو پاک کرنے کا طریقہ

Fatwa no.
941-Web

Question

اگر جوتوں پر مائع ناپاکی لگ جائے اور خشک ہو جائے تو کیا مل کے نیچے رکھ کر اچھی طرح پانی بہانے سے جوتے پاک ہو جائیں گے جبکہ غالب گمان ہو جائے کہ ناپاکی نکل گئی؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر جوتے ایسے مٹیریل سے بنے ہیں جس میں مائع نجاست جذب ہو جاتی ہے اور ان پر نجاست لگ جائے تو اگر اسے پانی کے مل کے نیچے رکھ کر اس کے اوپر اتنا پانی بہایا کہ غالب گمان ہو گیا کہ نجاست زائل ہو گئی تو پاک ہو جائیں گے۔ اگر جوتے ایسے مٹیریل سے بنے ہیں جس میں نجاست جذب نہیں ہو جاتی اور اس پر سے نجاست رگڑنے سے نجاست کا اثر جاتا ر ہے تو رگڑنے سے بھی پاک ہو جائیں گے ، اور اگر پانی کے نل کے نیچے رکھے اور اس کے اوپر سے پانی بہتا رہا یہاں تک کہ غالب گمان ہو گیا کہ نجاست زائل ہو گئی، تو بھی پاک ہو جائیں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.