Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرشتوں کو ذلیل کہنے والے کے بارے حکم؟

Fatwa no.
925-Web

Question

کسی کو کہنا: " تم بھی ذلیل ہو اور تمہارے فرشتے بھی ذلیل “ ، اس طرح کہنے والے کے لئے کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

یہ جملہ " تم بھی ذلیل ہو اور تمہارے فرشتے بھی ذلیل ملائکہ کی شان میں انتہائی گستاخی اور بے ادبی ہے ایسا کہنے والا اپنے اس قول سے فور آر جوع کرے اور اللہ عزوجل کی بارگاہ میں انتہائی شرمندگی کے ساتھ تو بہ واستغفار کرے اور تجدید ایمان کرے اور شادی شدہ تھا تو تجدید نکاح بھی کرے۔ نیز کسی مسلمان کو بھی ذلیل کہنا گالی ہے جو کہ فسق و فجور ہے لہذا اس سے بھی معافی مانگے اور توبہ واستغفار بھی کرے۔ صحیح مسلم میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سباب المسلم فسوق “ یعنی مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.