Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تمام چیزوں کو اللہ نے کیسے بنایا؟

Fatwa no.
933-Web

Question

جب دنیا میں کچھ نہیں تھا، صرف اللہ کی ذات تھی، نہ زمین تھی ، نہ آسمان ، نہ ہوا، نہ پانی اور نہ پہاڑ، تو جب ان چیزوں کو بنایا گیا، تو ان کے بنانے کا مٹیریل کہاں سے آیا؟

Answer (beginning)

تمام چیزوں کو اللہ پاک نے اپنی قدرت سے پیدا فرمایا کہ وہ کسی مٹیریل کا محتاج نہیں اور سب کچھ اسی کا بنایا ہوا ہے۔ وہ بغیر مٹیریل کے بھی بنا سکتا ہے اور چاہے تو میٹریل کو اپنے حکم گن سے پیدا فرمادے۔ وہ فرماتا ہے : ”ہوجا“ تو فوراًہو جاتا ہے۔ خالق ارض و سما جل جلالہ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے : " انما آمرة إذا ارادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ ترجمه کنز الایمان : اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہو جاوہ فورا ہو جاتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.