Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پنجاب سے کراچی جاتے ہوئے حیدرآباد میں قصر نماز پڑھنا

Fatwa no.
929-Web

Question

دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) میں صوبہ پنجاب سے کراچی آنے کے لئے ہزارہ ایکسپریس ٹرین میں سفر کرتا ہوں، وہ رات کو تقریباً بارہ بجے کراچی پہنچتی ہے جہاں میرا اپندرہ دن سے بھی زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ ہے۔ تو کیا میں حیدرآباد میں عشا کی قصر نماز پڑھ سکتا ہوں؟

Answer (beginning)

جب آپ شرعی مسافر ہیں یعنی کم از کم بانوے کلو میٹر یا اس سے زائد کے سفر کے ارادے سے اپنے شہر کی حدود سے نکل گئے ہیں تو آپ پر قصر کے احکام نافذ ہو جائیں گے ، اور یہ احکام اس وقت تک لازم رہیں گے جب تک آپ دوبارہ اپنے شہر کی حدود میں داخل نہ ہو جائیں یا کہیں پر پند رودن یا اس سے زائد اقامت کی نیت نہ کر لیں، لہذا جب آپ شرعی مسافر ہوں اور کراچی آرہے ہوں تو راستے میں حیدر آباد میں نماز کے لئے رکے ، تو وہاں چار رکعت والی نماز قصر ہی پڑھنی ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.