Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ذبح کرتے وقت قربانی کا جانور زخمی ہوگیا تو قربانی کا حکم؟

Fatwa no.
918-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر قربانی کے وقت جانور زخمی ہو جائے کیا قربانی ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

قربانی کے لئے ذبح کرتے وقت جانور اچھلا کو داجس کی وجہ سے اس میں کوئی عیب پیدا ہو گیا، تو یہ عیب مضر نہیں بلکہ اس صورت میں قربانی ہو جائے گی، اسی طرح ذبح کے وقت اچھل کود کی وجہ سے عیب پیدا ہو گیا اور جانور چھوٹ کر بھاگ گیا اور اسے فوراً پکڑ کر ذبح کر دیا گیا، تب بھی قربانی ہو جائے گی۔ یہ بات واضح رہے کہ یہ مسئلہ اس صورت میں ہے جب ذبح کے وقت اس طرح کا معاملہ ہو، اگر وقت ذبح سے پہلے ہی جانور میں کسی بھی وجہ سے مانع قربانی عیب پیدا ہو گیا، تو غنی یعنی صاحب نصاب کے لئے اس جانور کی قربانی کرنا، جائز نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.