Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا والدین قیامت کے دن اولاد کے اعمال کے جوابدہ ہوں گے؟

Fatwa no.
912-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا بیٹے کا حساب بروز قیامت والدین کو دینا ہو گا ؟

Answer (beginning)

بچوں کی اخلاقی اور شرعی لحاظ سے تربیت کرنا اور انہیں آخرت میں عذاب کا سبب بننے والے امور سے بچانا والدین کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ اگر والدین نے اپنے چھوٹے بچوں کی شرعی اعتبار سے صحیح تربیت نہیں کی، انہیں سمجھداری کی عمر کے بعد بھی نماز روزے اور دیگر بنیادی عبادات کی طرف لانے اور سکھانے سے رو گردانی کی، تو اس کی پوچھ کچھ اور مؤاخذہ والدین سے ہو سکتا ہے اسی طرح بالغ اولاد کی اصلاح بھی والدین کی ذمہ داری ہے ، البتہ والدین کی طرف سے تربیت کرنے ، اصلاح کرنے اور حتی الامکان سمجھانے کے باوجود بالغ اولاد از خود گناہوں کے ارتکاب میں مشغول رہی تو اس کا مؤاخذہ اور حساب اولاد سے ہی ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.