Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بریڈ فورڈ سے پاکستان کے لئےنکلا تو نماز میں قصر کب سے شروع کرے گا ؟

Fatwa no.
904-Web

Question

مجھے بریڈ فورڈ سے پاکستان کا سفر کرنا ہے، کیا اس صورت میں بریڈ فورڈ سے ملی ہوئی آبادی سے نکلتے ہی مسافر کہلاؤں گا یعنی اب جو بھی نماز آئے گی اس میں قصر کرنی ہو گی یا جب مکمل 92 کلو میٹر سفر ہو جائے اس وقت مسافر کہلاؤں گا اور اسی وقت سے نماز میں قصر کا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

شرعی طور پر مسافر وہ ہے کہ جو اپنی بستی (جہاں وہ موجود ہے) سے تین دن کی مسافت یعنی 92 کلو میٹر کے ارادے سے نکلے ،92 کلو میٹر کا مطلب یہ ہے کہ اپنی بستی کے باہر سے لے کر جس جگہ جاناہو اس جگہ تک کا یک طرفہ فاصلہ 92 کلو میٹر ہو۔ پھر اگر شہر سے جارہا ہے، تو شہر کے مضافات کے باہر سے لے کر اس جگہ تک کا فاصلہ 92کلو میٹر ہونا ضروری ہے۔ پوچھی گئی صورت میں بریڈ فورڈ اور پاکستان کا فاصلہ 92 کلو میٹر سے کہیں زائد ہے لہذا جب آپ بریڈ فورڈ کے مضافات سے نکل جائیں گے تو مسافر ہوں گے اور یہیں سے نماز قصر کرنا شروع کر دیں گے اگرچہ ابھی 92 کلو میٹر کی مسافت طے نہ ہوئی ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.