Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تھامی نام کا مطلب اور تھامی نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 888-Web
- Issued
- 12 رمضان المبارک 1444ھ / 03 اپریل 2023ء
Question
تھامی نام کا مطلب اور تھامی نام رکھنا کیسا ہے ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) تھامی“ نام رکھنا کیسا ؟ کیا یہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
تھامی“ (تاء کے نیچے زیر کے ساتھ ) تہامہ کی طرف نسبت ہے اور تہامہ مکہ مکرمہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے ۔ یہ لفظ الہم اسے بنا ہے جس کا معنی شدید گرمی اور ہوا کا رک جانا ہے ۔ مکہ مکرمہ کے موسم کو چونکہ اس کے لغوی معنی سے مناسبت تھی، لہذا مکہ مکرمہ کا ایک نام تہامہ ہو گیا ۔ نیز نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا تعلق پیدائش کے اعتبار سے چونکہ مکہ مکرمہ سے تھا، لہذا اس کی طرف نسبت کر کے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام "تہامی " بھی ہے ؛ لہذا یہ نام رکھنا جائز ہونے کے ساتھ ساتھ بابرکت بھی ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.