Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں خلافِ ترتیب قراءت شروع کرنے کے بعد یاد آنے پردوسری سورت پڑھنا
- Fatwa no.
- 873-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر پہلی رکعت میں سورہ قریش پڑھی اور دوسری رکعت میں بھول کر سور کا فیل شروع کی، تو کیا یاد آنے پر جلدی سے سورۃ کو ثر پڑھ سکتے ہیں یا سورہ فیل ہی مکمل کرنی ہو گی ؟
Answer (beginning)
نماز میں قصد اخلاف ترتیب قرآن پاک پڑھنا، مثلاً پہلی رکعت میں سورہ قریش پڑھنا اور دوسری رکعت میں سورۃ فیل پڑھنا مکروہ ہے۔ البتہ اگر بھولے سے خلاف ترتیب اگلی سورت پڑھنے کی بجائے پچھلی سورت شروع کی جیسا کہ سوال میں مذکور ہے تو اب حکم یہ ہے کہ جو سورت شروع کی ہے ، اسی کو پورا کرے اگرچہ ابھی اس کا ایک ہی حرف پڑھا ہو۔ یعنی اب اس سورت کو چھوڑ کر اگلی سورت پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.