Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

صلاة التوبہ کون سی نماز ہے اور کیوں پڑھی جاتی ہے ؟

Fatwa no.
872-Web

Question

نماز تو به کون سی نماز ہے اور یہ کیوں پڑھی جاتی ہے ؟

Answer (beginning)

صلاۃ التوبہ یہ ایک نفل نماز ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ مثلاً دورکعت نفل نماز پڑھ کر اس کے بعد اللہ کی بارگاہ میں تو بہ واستغفار کرے ، اور اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔ حدیث پاک میں اس نماز کی ترغیب دلاتے ہوئے ارشاد فرما یا گیا کہ جو اس طرح کرے گا اس کی بخشش ہو جائے گی۔ بہار شریعت میں ہے: " ابن حبان اپنی صحیح میں ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی، کہ حضور (صلی اللہ تعالی علیہ وسلم) فرماتے ہیں: "جب کوئی بندہ گناہ کرے پھر وضو کر کے نماز پڑھے پھر استغفار کرے، اللہ تعالی اس کے گناہ بخش دے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.