Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وفات کی عدت کے دوران اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے جانا

Fatwa no.
871-Web

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک اسلامی بہن وفات کی عدت گزار رہی ہیں، ان کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے جس کی شادی ان کی عدت کے دوران ہی ہے، تو کیا یہ اسلامی بہن اپنی بیٹی کی شادی میں شریک ہونے کے لئے جاسکتی ہیں ؟

Answer (beginning)

عورت کو دورانِ عدت گھر سے باہر جانے اور شادی میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں بلکہ پوچھی گئی صورت میں تو سوگ بھی لازم ہے، شادی میں جانے والی عورت بن سنور کر جایا کرتی ہے اور طلاق بائن اور وفات کی عدت کے دوران عورت کو زینت کرنا جائز نہیں۔ سوگ کے یہ معنی ہیں کہ عورت زمینت ترک کرے یعنی عدت کے دوران عدت گزارنے والی عورت کسی قسم کے زیورات نہیں پہن سکتی، خوشبو کا استعمال کپڑے یا بدن پر نہیں کر سکتی، اسی طرح تیل سے بالوں کو سنوار نہیں سکتی نہ ہی آنکھوں میں سرمہ لگا سکتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.