Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا حالت احرام میں خوشبو والی کریم یا لوشن کا استعمال جائز ہے؟
- Fatwa no.
- 861-Web
Question
حالت احرام میں خوشبو والے لوشن کریم وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے ؟
Answer (beginning)
محرم کو حالت احرام میں ایسے خوشبودار لوشن و کریم لگانا، جائز ہے جن کے بنانے میں آگ کا عمل پایا جاتا ہو کہ خوشبو ڈال کر اسے حرارت دے کر پکا لیا جاتا ہو، لیکن ایسے لوشن بھی خوشبو حاصل کرنے کے ارادے سے لگانا مکروہ ہے۔ چنانچہ علامہ حسین بن محمد سعید عبد الغنی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد الساری میں فرماتے ہیں: " فلا جزاء فیما یطبخ كالقهوة المذكورة وكدواء طبخ بهیل و نحوه لانه صار مستهلکا“ یعنی جس چیز کو پکالیا گیا ہو ، اس میں کوئی کفارہ نہیں ، جیسا کہ مذکور و قہوہ اور وہ د واجس میں حیل اور اس کی مثل کو پکا لیا گیا ہو، کیونکہ وہ فنا ہو گئی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.