Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

یونیورسٹی شرعی مسافت پر ہو تو نمازمیں قصر ہوگی یا نہیں ؟

Fatwa no.
842-Web
Issued
18 جمادی الاول 1444ھ / 13 دسمبر 2023ء

Question

میں ایک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتا ہوں، جو میرے شہر سے 130 کلو میٹر دور دوسرے شہر میں واقع ہے، میں یونیورسٹی میں رہتا ہوں اور ہر ہفتے گھر آتا ہوں، تو کیا یونیورسٹی میں مجھے نماز قصر پڑھنی ہو گی ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر یونیورسٹی آپ کے شہر اور شہر کے مضافات سے 92 کلو میٹر یا اس سے زائد فاصلے پر ہے اور آپ ایک ہفتے کے لیے وہاں جاتے ہیں پھر گھر لوٹتے ہیں تو آپ وہاں قصر پڑھیں گے یو ہیں اگر آپ گاؤں میں رہتے ہیں اور یونیورسٹی آپ کے گاؤں سے 92 کلو میٹر یا اس سے زائد فاصلے پر ہے تو قصر پڑھیں گے لیکن قصر اس وقت پڑھیں گے جب آپ اپنی نماز پڑھیں اگر آپ وہاں مقیم نام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں تو پوری نماز ہی پڑھیں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.