Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سرفراز نام کا مطلب اور سرفراز نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 837-Web
- Issued
- 17 شوال المکرم 1444ھ/08 مئی 2023ء
Question
سر فراز نام رکھنا کیسا؟
Answer (beginning)
سر فراز فارسی زبان کا لفظ ہے ، جس کے اردو معنی ممتاز ، سر بلند اور معزز کے آتے ہیں، اس کے معنی میں کوئی خرابی نہیں، لہذا یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ نام رکھنے میں بہتر طریقہ یہ ہے کہ محبوبان خدا انبیاء کرام عليهم الصلوة السلام، صحابہ کرام و اولیاء عظام علیہم الرضوان کے ناموں پر نام رکھے جائیں کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب ارشاد فرمائی اور علمائے کرام نے اس کو مستحب قرار دیا۔ سنن ابی داؤد میں حضرت ابو وہب حبشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرمایا: " قال رسول الله صلى الله علیه وسلم: تسموا باسماء الانبياء “ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انبیاء کے ناموں پر نام رکھو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.