Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا ایک تولہ سونے پر زکوة فرض ہوگی؟
- Fatwa no.
- 854-Web:
- Issued
- 30 جمادی الثانی 1444ھ / 23 جنوری 2023ء
Question
دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) ایک تولہ ، پانچ ماشے ، پانچ رتیاں سونے پر زکوۃ ہو گی یا نہیں اور اگر ہوگی تو کتنی ہو گی ؟
Answer (beginning)
ایک تولہ تقریباً 11 گرام 665 ملی گرام کے برابر ہوتا ہے اور سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ یعنی تقریباً 87 گرام 48 ملی گرام ہے اور نصاب کا چالیسواں حصہ یعنی 2.5% زکوۃ کے طور پر دینا ہوتا ہے۔ اگر کسی کی ملکیت میں نصاب سے کم سونا ہو مثلاً یہی ایک تولہ، پانچ ماشے، پانچ رتیاں، اس کے علاوہ کوئی اور مال زکوۃ نہ ہو تو اس پر ز کو فرض نہیں ہو گی، لیکن اگر اس سونے کے ساتھ دیگر اموال زکوۃ مثل مالِ تجارت، رقم ، پرائز بانڈز میں سے حاجاتِ اصلیہ سے زائد کچھ بھی ہو تو سونے اور اس مالِ زکوۃ کی قیمت کو ملا کر دیکھا جائے گا کہ ان کی مجموعی مالیت ساڑھے باون (52.5) تولہ چاندی ( تقریباً 612 گرام 36 ملی گرام) کی مالیت…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.