Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وراثت میں کیاکیا چیزیں شامل ہوتی ہیں ؟

Fatwa no.
805-Web
Issued
04 جمادی الثانی 1444ھ/28دسمبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مرحوم نے مال وراثت میں ایک مکان چھوڑا مکان میں موجود استعمال کا تمام سامان (فریج، پنکھے ،استعمال کے بر تن، الماریاں وغیرہ) بھی مرحوم کی ملکیت تھا، تو کیا یہ سب چیزیں بھی وراثت میں تقسیم ہوں گی اور کس طرح تقسیم ہوں گی؟

Answer (beginning)

جو مال مرحوم نے اپنے انتقال کے وقت چھوڑا اور اس میں کسی دوسرے کا حق نہیں وہ تمام مال خواہ مکان ہو ، دکان ہو یا اور کوئی سامان ، مرحوم کے ترکے میں شامل ہے اور ان کے ورثاء کا حق ہے ، ان ہی میں تقسیم ہو گا، تقسیم کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس تمام مال کو بیچ کر ہر وارث کو اس کے حصے کے مطابق دے دیا جائے۔ دوسرا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ اگر تمام ہی اور ثناء بالغ ہیں تو اشیاء آپس میں تقسیم کر لیں اگرچہ کوئی کم لینے پر راضی ہو تو بھی درست ہو گا، لیکن کوئی ایک بھی وارث نابالغ ہوا، تو اس کے حصے سے کم اس کو نہیں دے سکتے ، اگر چہ وہ کم لینے پر راضی ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.