Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا اعلان نبوت سے پہلے عبادت کا طریقہ ؟
- Fatwa no.
- 803-Web
- Issued
- 27 جمادی الاولی 1444ھ /22 دسمبر 2022ء
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اعلان نبوت سے قبل کس شریعت کے مطابق عبادت کیا کرتے تھے ؟ مثلاً غار حرا میں عبادت کرنے کا ذکر ہے تو وہ عبادت کس انداز میں کرتے تھے ؟
Answer (beginning)
اعلانِ نبوت سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عبادت کے بارے میں علماء کرام کے مختلف اقوال ہیں : مثلاً کسی نے کہا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی شریعت کے مطابق عبادت کرتے تھے ، ایک قول حضرت موسیٰ علیہ السلام ، ایک قول حضرت عیسی علیہ السلام ، ایک قول حضرت نوح علیہ السلام، ایک قول حضرت آدم علیہ السلام کی شریعت کے مطابق عبادت کرنے کا بھی منقول ہے نیز ایک قول بغیر کسی تعیین کے ماقبل کسی شریعت کے مطابق عبادت کرنے کا بھی منقول ہے۔ نیز ایک مختار قول یہ ہے کہ اس بارے میں توقف کیا جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.