Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مرغی کا کام کرنے والے کے لئے نماز کی ادائیگی کا حکم
- Fatwa no.
- 793-Web
- Issued
- 15 جمادی الاول 1444ھ /10 دسمبر 2022ء
Question
میں مرغی کا کام کرتا ہوں اور مرغی ذبح کرتے ہوئے میرے کپڑوں پر خون لگ جاتا ہے، جس کی وجہ سے میں نماز ادا نہیں کر سکتا، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
Answer (beginning)
مرغی کے کام میں مرغی کا بوقت ذبح نکلا ہوا نا پاک خون کپڑوں پر لگ جانا، نماز چھوڑ دینے کا عذر نہیں، آپ پر فرض ہے کہ پاک کپڑے میں نماز وقت پر ادا کریں چاہے انہیں کپڑوں کو پاک کرلیں یا پاک کپڑے ساتھ رکھا کریں، نماز کے وقت نا پاک لباس اتار کر پاک لباس پہن لیا کریں۔ اور اب تک جتنی نمازیں چھوڑیں، تو بہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قضا بھی فرض ہے۔ یادر ہے کہ اگر کسی کی فرض نمازیں قضا ہوں، تو حکم ہے کہ انہیں جلد سے جلد ادا کر لے۔اس دوران بھی سننِ مؤکدہ لازماً ادا کرتار ہے کہ شریعت میں ان کی بہت زیادہ تاکید آئی ہے، حتی کہ جو شخص انہیں چھوڑنے کی عادت بنالے، وہ گناہگار و فاسق ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.