Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا حضرت آدم رسول تھے یا نبی تھے؟

Fatwa no.
776-Web
Issued
26 ربیع الثانی 1444ھ /22 نومبر 2022ء

Question

(دعوت اسلامی) کیا حضرت آدم علیہ السلام صرف نبی تھے یار سول بھی تھے یا حضرت نوح علیہ السلام ہی پہلے رسول ہوئے ؟

Answer (beginning)

حضرت آدم علیہ السلام نبی اور رسول تھے۔ چنانچہ حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: ”یارسول الله أرأيت آدم أنبي كان؟ قال نعم كان نبيار سولا۔۔مختصرایعنی: کیا حضرت آدم علیہ السلام نبی تھے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں ! وہ نبی اور رسول تھے۔“ (جامع الاحادیث، مسند احمد، وغيره، معجم الاوسط جلد 4، صفحه 300، مطبوعہ دارالحرمین، قاہرہ) حضرت نوح علیہ السلام دنیا میں چوتھے نبی اور پہلے رسول ہیں جو کفار کی طرف بھیجے گئے۔ آپ کا نام یشکر اور القب نوح ہے کیونکہ آپ خوف الہی سے نوحہ و گریہ بہت کرتے تھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.