Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چار رکعت والی فرض نماز پڑھتے ہوئے چھ رکعت پڑھ لیں ، تو کیا حکم ہے

Fatwa no.
778-Web
Issued
08 جمادی الاول 1444ھ/03دسمبر 2022ء

Question

چار رکعت والی فرض نماز میں پانچویں رکعت شروع کر دی اور اس کا سجدہ بھی کر لیا، اس صورت میں اگر اس نے چھٹی رکعت بھی پڑھ لی، تو کیا یہ چھ رکعتیں پوری نفل ہو جائیں گی اور فرض باطل ہو جائیں گے یا پھر ان چھ میں سے چار رکعت فرض ادا ہو گئے اور باقی دور کعت نفل ہو جائیں گی ؟

Answer (beginning)

اگر چار رکعت والی فرض نماز میں قعدہ اخیرہ بھول کر کھڑا ہو گیا اور پانچویں کا سجدہ بھی کر لیا، تو فرض باطل ہو جائیں گے ، اس صورت میں اسے چاہئے کہ ایک رکعت اور ملالے، یہ چھ رکعتیں نفل ہو جائیں گی۔ نیز ا گر قعد کا خیرہ کر کے بھولے سے پانچویں کے لئے کھڑا ہوا اور پانچویں کا سجدہ کر لیا، تو اسے چاہئے کہ ایک رکعت اور ملالے اور آخر میں سجدہ سہو بھی کرے، اس صورت میں ان چھ میں سے پہلی چار رکعتیں فرض اور آخری دور کعتیں نفل ہوں گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.