Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز میں رکوع یا سجدہ کی تسبیح ایک بار پڑھنے کی عادت بنانا کیسا ؟
- Fatwa no.
- 734-Web
Question
رکوع یا سجود کی تسبیحات ایک ایک بار پڑھنے کی عادت بنالی تو کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
بلاضرورت تین تسبیح سے کم پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے یعنی نا پسندیدہ عمل ہے۔اس کی عادت بنانا اگرچہ گناہ نہیں لیکن بلا وجہ اس کی عادت نہیں بنانی چاہیے۔ بہار شریعت میں مکروہات تنزیہیہ بیان کرتے ہوئے صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : سجدہ یار کوع میں بلا ضرورت تین تسبیح سے کم کہنا۔ (بہار شریعت،جلد1،صفحہ630،مطبوعه مكتبة المدينه کراچی) اور مکروہ تنزیہی کا حکم بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : مکروہ تنزیہی : جس کا کر ناشرع کو پسند نہیں مگر نہ اس حد تک کہ اس پر وعید عذاب فرمائے۔ یہ سنت غیر مؤکدہ کے مقابل ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.