Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا خضر علیہ السلام زندہ ہیں؟ آپ نے آب حیات پی لیا تھا؟

Fatwa no.
764-Web
Issued
19 جمادی الاول 1444ھ /14دسمبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) سنا ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں کیونکہ انہوں نے آب حیات پی لیا تھا۔ کیا یہ درست ہے ؟

Answer (beginning)

حضرت سید ناخضر علیہ السلام اور حضرت سید نا الیاس علیہ السلام زمین پر موجود ہیں اور یہ وہ انبیاء کرام ہیں جن کی وفات ابھی تک واقع نہیں ہوئی ہے۔ نیز حضرت خضر علیہ السلام کی درازی عمر کا سبب تفاسیر میں یہ لکھا ہے کہ آپ نے آبِ حیات پی لیا ہے۔ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ”سید نا الیاس علیہ السلام نبی مرسل ہیں اور سید نا خضر علیہ السلام بھی جمہور کے نزدیک نبی ہیں اور ان کو خاص طور سے علم غیب عطا ہوا ہے ، یہ دونوں حضرات ان چار انبیاء میں ہیں جن کی وفات ابھی واقع ہی نہیں ہوئی، دو آسمان پر زندہ اٹھالئے گئے ، سید نا ادریس وسید نا عیسی علیہما الصلواۃ والسلام۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.