Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اللہ نے آپ کے لیے بہتر سوچا ہوگا کہنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 756-Web:
- Issued
- 26 ربیع الثانی 1444ھ /22 نومبر 2022ء
Question
(دعوت اسلامی) یہ جملہ کہنا کیسا کہ اللہ نے آپ کے لیے بہتر سوچا ہوگا؟
Answer (beginning)
یہ جملہ درست نہیں، کیونکہ اللہ پاک کے لیے سوچنے کے لفظ کا استعمال کرنا جائز نہیں، بلکہ علمانے اس کو کفر تک لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لیے سوچنے کا اثبات اس کے قادر ہونے اور عالم الغیب ہونے سے انکار ہے۔ اس کی جگہ یہ جملہ کہنا چاہئے کہ اللہ پاک نے آپ کیلئے بہتر مقدر فرمایا ہو گا، بہتر فیصلہ کیا ہو گا۔ فتاوی شارح بخاری میں ہے : ”یہ جملہ کہ اللہ بھی اپنے دل میں سوچتا ہو گا“ یقینا صریح کفر ہے ، اس جملے میں تین کفریات ہیں۔۔۔ دوسرا یہ کہ اس نے کہا سوچتا ہو گا۔ سوچتا وہ ہے جو عالم الغیب نہ ہو اور قدرت نہ رکھتا ہو۔ اللہ تعالی کے لیے سوچنے کا اثبات اس کے قادر ہونے اور عالم الغیب ہونے سے انکار ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.