Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

طیفور نام کا مطلب اور طیفور نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
663-Web
Issued
14 ربیع الثانی 1444ھ / 10 نومبر 2022 ء

Question

دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) بچے کا نام طیفور رکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اس سے پہلے لفظ محمد لگا سکتے ہیں یا نہیں ؟

Answer (beginning)

بچے کا نام طیفور رکھ سکتے ہیں، یہ ایک مشہور بزرگ حضرت ابو یزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ کا نام ہے ، البتہ طیفور کا معنی ہے چھوٹا پرندہ، لہذا یہ نام رکھا جائے ، تو اس سے پہلے لفظ محمد نہ لگایا جائے۔ تاج العروس میں ہے : ” والطیفور : طويئر صغير والياء زائدة، طيفور بن عیسی بن سروشان اسم القطب أبي يزيد البسطامی، یعنی طیفور (کا معنی): چھوٹا پرندہ اور اس میں یا زائدہ ہے۔ طیفور بن عیسی بن سروشان ایک قطب ابو یزید بسطامی کا نام ہے۔ (تاج العروس، الجزء الاول، صفحہ 3109، مکتبہ شامله) بہار شریعت میں ہے: ”ابی یزید بسطامی آپ کا نام طیفور بن عیسیٰ ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.