Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں بھولے سے ایک دو آیت چھوڑ کر اگلی آیت پڑھنا

Fatwa no.
608-Web :
Issued
02 ربیع الثانی 1444ھ/29اکتوبر 2022ء

Question

نماز میں کسی سورت کی قرات کرنے کے دوران اگر بھول کر اسی سورت کی ایک دو آیت چھوڑ کر اگلی آیتیں پڑھ کر سورت مکمل کر کے رکوع میں چلے گئے ، تو کیا حکم ہو گا ؟ کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟

Answer (beginning)

سور و فاتحہ کے بعد جو تلاوت کی ، اس میں اگر کوئی آیت بھولے سے رہ گئی اور اگلی آیت پڑھ دی، تو اس میں کوئی گناہ نہیں، البتہ جان بوجھ کر کسی آیت کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔ نماز بہر حال ہو جائے گی، سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہو گا۔ ہاں اگر آیت سوچنے کے لئے خاموش ہو گئے اور اس دوران تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار وقفہ گزر گیا تو اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہو گا۔ وَاللهُ أَعْلَمُ عَزَوَجَكَ وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم Dar-ul-IftaAhlesunnat (Dawat-e-Islami) www.daruliftaahlesunnat.net Dar-ul-ifta…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.