Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسی مزار پر جاکر صاحب مزار سے بیعت کرسکتے ہیں؟
- Fatwa no.
- 728-Web
- Issued
- 01 ربیع الثانی 1444ھ / 28 اکتوبر 2022ء
Question
(دعوت اسلامی) کسی ولی اللہ کے مزار پر جاکر یوں کہنا کہ میں آپ سے بیعت ہوتا ہوں ، کیا اس طرح کہنے سے میں صاحب مزار بزرگ کا مرید ہو جاؤں گا ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت کے مطابق کسی بزرگ کے مزار پر جاکر ان سے یہ کہہ دینے سے کہ " میں آپ سے بیعت ہوتا ہوں ، آپ ان بزرگ کے مرید نہیں کہلائیں گے کہ بیعت کا معاملہ ظاہری زندگی کے ساتھ خاص ہے۔ البتہ اگران بزرگ کے کسی حیات خلیفہ صاحب ( جو صحیح العقیدہ سنی ہوں ، اپنی ضرورت کے مسائل جانے والے، یا ان کو کتب سے نکالنے پر قادر ہوں، فاسق معلن نہ ہوں اور ان کا سلسلہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملتا ہو ) سے بیعت ہو جانے کی صورت میں امید ہے کہ ان بزرگ کی ارادت کا فیضان نصیب ہو گا۔ یہ یادر ہے ! کہ جس پیر صاحب سے بیعت کرنی ہے ، ان میں مذکورہ چار شرائط کا پایا جانا ضروری ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.