Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا کھڑے ہو کر پانی پینا سنت ہے ؟

Fatwa no.
727-Web
Issued
19 ربیع الثانی 1444ھ /15نومبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پیا ہے؟

Answer (beginning)

حضور جانِ عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یہ مبارک معمول تھا کہ آپ بیٹھ کر پانی نوش فرماتے اور کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع فرماتے تھے۔ تاہم بعض احادیث مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کھڑے ہو کر پانی نوش فرمانے کا ذکر بھی موجود ہے، لیکن شارحین حدیث نے اس کے تحت فرمایا کہ آپ کا کھڑے ہو کر پانی نوش فرمانا یا تو بیان جواز ( یعنی کھڑے ہو کر پانی پینا جائز ہے ، اس بات کو بیان کرنے) کے لئے تھا، یا کسی عذر کی وجہ سے تھا۔ عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں ہے: ” و أما شربه قائما فلبیان الجواز ترجمہ : بہر حال حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کھڑے ہو کر پانی پینا، تو یہ بیان جو از کیلئے تھا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.