Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اذان ہونے سے پہلے نماز پڑھنے کا کیاحکم ہے ؟

Fatwa no.
583-Web
Issued
30 ربیع الاول 1444ھ /27اکتوبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کچھ لوگ اذان سے پہلے ہی نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے جبکہ نماز کے دوران اذان ہونا شروع ہوتی ہے کیا ایسے نماز پڑھنا جائز ہے جبکہ ان کی کوئی مجبوری بھی نہ ہو؟

Answer (beginning)

نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد نماز پڑھی، تو نماز ہو جائے گی اگر چہ ابھی اذان نہ ہوئی ہو، لیکن یہ واضح رہے کہ مرد پر مسجد محلہ کی جماعت اولی کے ساتھ نماز ادا کرنا واجب ہے، اگر جماعت واجب ہونے کے باوجود بلا عذر جماعت چھوڑے گا تو گناہگار ہوگا۔ ہاں اگر عورت وقت شروع ہونے کے بعد اذان سے پہلے نماز پڑھ لے، تو حرج نہیں، لیکن عورتوں کے لئے مستحب یہ ہے کہ وہ فجر کی نماز اول وقت میں پڑھیں اور فجر کے علاوہ باقی چار نمازیں مردوں کی جماعت ہو جانے کے بعد پڑھیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.