Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دس سال بعد منت پوری ہو، تو کیا اسے بھی پورا کرنا واجب ہے ؟

Fatwa no.
574-Web
Issued
102 ربیع الاول 1444ھ/29 ستمبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) منت شرعی آج ہانی اور پوری دس سال بعد ہوئی، تو پھر بھی منت پوری کرنا واجب ہو گی ؟

Answer (beginning)

اگر کسی نے کسی چیز کے ہونے پر منت کو معلق کیا تو جب وہ چیز پائی جائے، کام ہو جائے تو اس منت کا پورا کرنا واجب ہے اگر چہ کئی سالوں بعد کام ہوا ہو۔ بہار شریعت میں ہے: ” منت کی دو صورتیں ہیں: ایک یہ کہ اس کے کرنے کو کسی چیز کے ہونے پر موقوف رکھے مثلا میر افلاں کام ہو جائے تو میں روزہ رکھوں گا یا خیرات کروں گا، دوم یہ کہ ایسا نہ ہو مثلاً مجھ پر اللہ (عزوجل) کے لیے اتنے روزے رکھنے ہیں یا میں نے اتنے روزوں کی منت مانی۔ پہلی صورت یعنی جس میں کسی شے کے ہونے پر اوس کام کو معلق کیا ہو اس کی دو صورتیں ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.